سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.40 روپے سے کم ہوکر 277.37 روپے پر بند ہوا،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی سے 279.06 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 5 پیسے مہنگا ہوکر 325.23 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 25 پیسے مہنگا ہوکر 378.77 روپے پر آگیا
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.28 روپے پر برقرار جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.51 روپے کا ہوگیا