علی ساہی : آئی جی پنجاب کے حکم پر کرپٹ افسران واہلکاروں کاسخت اقدامات کیے گئے ۔ لاہور سے 42سمیت پنجاب بھر میں 8دنوں میں 2سو10افسران واہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران واہلکار شامل ہیں۔سب سے زیادہ 41 کرپٹ افسران واہلکاروں کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔
ہٹائے جانے والوں کو کرپشن پر معطل۔سخت سزائیں اور کلوز لائن کیا گیا۔کرپشن میں ملوث دیگر افسران پر خفیہ رپورٹس پر کاروائیاں کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو بروقت کاروائیوں کی ہدایت کی ہے۔
انٹی کرپشن کی جانب سے بھی کرپٹ ملازمین کےخلاف مقدمات کا اندراج کیاجارہا ہے۔