ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میشا شفیع کی ہرجانے کے خلاف اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے 7 روز میں جواب طلب کرلیا

میشا شفیع کی ہرجانے کے خلاف اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے 7 روز میں جواب طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کو ہرجانے کی رقم ادا کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

 عدالت نے متفرق درخواست پر فریقین سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔

 ہرجانے کی حد تک ماتحت عدالت کا فیصلہ پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

 جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔

 میشا شفیع نے ہتک عزت کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer