ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کریم بلاک مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ناکارہ، گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا

کریم بلاک مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ناکارہ، گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: علامہ اقبال ٹاؤن کی کریم بلاک مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر پھیل گیا، جس سے علاقہ مکینوں، تاجروں اور مارکیٹ آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث کئی روز سے گندا پانی سڑک پر جمع ہے، جس سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے۔ گندے پانی کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے اور مارکیٹ آنے والے افراد کو پانی سے گزر کر دکانوں تک پہنچنا پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ کئی روز گزرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر تاجر اور رہائشی  تشویش  میں مبتلا  ہیں۔