ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ :سکولوں کے اوقات میں تبدیلی، ایک گھنٹہ کمی کا فیصلہ

 سندھ :سکولوں کے اوقات میں تبدیلی، ایک گھنٹہ کمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رابیل سدید  : سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے شدید گرمی کے پیش نظر صوبے کے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

 کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سردار علی شاہ نے کہا کہ  آج تک ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں بچے کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں اور کئی اسکولوں میں بچوں کے لیے مناسب چھت تک دستیاب نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر بچوں کا تعلیم حاصل کرنا تعلیمی نظام کی زبوں حالی کو ظاہر کرتا ہے، کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی مشکلات فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے  جبکہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اسکولوں میں مناسب چھت اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سالانہ 1200 ارب روپے کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں۔

 سید سردار علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، تاہم گزشتہ تین سال سے بجٹ میں اضافہ نہ ہونے کے باعث مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 480 ارب روپے کے تعلیمی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کا حصہ الگ کیا جائے جبکہ آپریشنل اور نان آپریشنل اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے لانا ضروری ہیں۔

 وزیر تعلیم نے کہا کہ کمیونٹی آرگنائزیشنز کو براہِ راست فنڈز فراہم کیے جانے چاہئیں، کیونکہ تعلیمی مراکز کوئی کاروباری ادارے نہیں بلکہ کمیونٹی آرگنائزیشنز انہیں چلا رہی ہیں۔