ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مطالبات کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا۔

ملک شہزاد اعوان نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر مؤثر پیش رفت نہ ہوئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز دوبارہ ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔