ثمرا فاطمہ:محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔