ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کو اربوں روپے فنڈز ملے لیکن وہاں سیوریج کا نظام ہی نہیں: عظمیٰ بخاری

گجرات کو اربوں روپے فنڈز ملے لیکن وہاں سیوریج کا نظام ہی نہیں: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب پیکیج کےتمام خدوخال خود بنارہی ہیں،لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کواپنےلئےایک نجات دھندہ کےطورپردیکھتےہیں،ڈینگی کا موسم ہے اس نے سر اٹھانا شروع کر دیئے ہیں ۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لوگ انتظامیہ سے تعاون کرے اور برائے مہربانی گھروں کو چھوڑ دیں،اب ریفارمز کرنی پڑے گی بار بار اربوں روپے نہیں لگائے جاسکتے،گجرات کو اربوں روپے فنڈز ملے لیکن وہاں سیوریج کا نظام ہی نہیں ،گجرات کے سیوریج سسٹم کیلئے16 ارب روپے کا تخمینہ آیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈینگی کا موسم ہے اس نے سر اٹھانا شروع کر دیئے ہیں، ڈینگی سرویلنس موجود ہے جہاں پانی اتر گیا وہاں کام شروع ہے،جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں سپرے کروائے جا رہے ۔

صاف پانی اتھارٹی نے 2 لاکھ 4800لیٹر صاف پانی مہیا کیا ہے ،4روز میں 5لاکھ لیٹرپانی متاثرین سیلاب کومہیاکیاگیاہے،1لاکھ 60ہزارصاف پانی کی بوتلیں دی گئیں۔

انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں، جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا تو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں، 10ہزارافرادسرکاری ملازمین سروے کریں گے۔