ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرو فیروزمیں ڈمپر کی کار کو ٹکر، 7 افراد موقع پر جاں بحق

نوشہرو فیروزمیں ڈمپر کی کار کو ٹکر، 7 افراد موقع پر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ضلع نوشہروفیروز کے صدوجہ تھانہ کی حدود میں ڈمپر کی کار کو ٹکر سے7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ایک خراب ٹرالر کھڑا تھاجس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی، اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار کے پرخچے اڑ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت غلام محمد ولد بخشن جانوری سکنہ لقمان ضلع خیرپور علی احمد جانوری دیگر 3 خواتین اور 2 بچوں کی شناخت بھی جاری ہے، ڈمپر کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیاہے۔