نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عرس کے دوران داتا دربار اور مزار بی بی پاکدامن پر حاضری

Mohsin Naqvi, Data Sahab, Bibi Pakdaman Darbar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے عرس تقریبات کے دوران داتا دربار کا دورہ کیا اور عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دربار ک پر حاضری دی، وہ دربار شریف کے مختلف حصوں میں گئے اور زائرین سے بات چیت کی۔

 نگراں صوبائی وزیر اوقاف سید اظفر علی ناصر، نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ڈی سی رافعہ حیدر، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، کمشنر محمد علی رندھاوا، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آصف اعجاز، مینجر شیخ جمیل اور طاہر مقصود بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

داتا صاحب کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دربار بی بی پاکدامن کا بھی دورہ کیا جہاں مینجر دربار شیخ جمیل نے چادر پوشی کی اور وزیراعلیٰ نے تعمیراتی کاموں و انتظامات کا جائزہ لیا۔