مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا گردہ دینے کا اعلان

Naseem Shah, Momin Saqib
کیپشن: Naseem Shah, Momin Saqib
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر مومن  ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور  اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کو اپنا گردہ دینے کا اعلان کردیا۔ 

میچ کے بعد اسٹیڈیم سے   مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

مومن ثاقب  نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

جذبات میں مومن ثاقب   نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔

مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔