ایپل نے نئے آئی فون کی سیریز متعارف کروادی

iPhone 14 Pro
کیپشن: iPhone 14 Pro
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کا فار آؤٹ ‘Far Out’ لانچ بدھ کی رات منعقد ہوا جس میں نئے آئی فونز کے فیچرز متعارف کروادئیے گئے۔ اس ایونٹ کو صارفین نے ایپل کے یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر بھی دیکھا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کوپرٹینو میں ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس تقریب کا انعقاد ان ڈور کیا گیا تھا۔کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ یہ ایونٹ ان ڈور کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 دو سائز میں متعارف کروایا گیا یعنی معمول کے آئی فون 14 اور بڑی اسکرین یا ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 14 پلس بھی صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

امریکہ میں آئی فون 14 کی رونمائی کے دوران دکھایا گیا کہ نئے فون میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔اپیل کےنئے فون کے 4 ورژن متعارف کروائے گئے ہیں۔ تقریب میں ایپل نے دی واچ الٹرا کی بھی رونمائی کی لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز نیکسٹ جنریشن کے آئی فون، گھڑی اور ایئر پاڈ ہی رہے۔

تقریب میں دکھائی گئی پریزنٹیشن پہلے سے ریکارڈڈ تھی تاہم اسٹیج پر ایپل کے سی ای او ٹم کک موجود تھے۔ نئے آئی فون کی قیمت وہی رکھی گئی ہے جو گزشتہ برس آئی فون 13 کی تھی۔تاہم رواں سال آئی فون نے اپنے سب سے کم قیمت ‘آئی فون منی’ کو لانچ نہیں کیا۔اب آئی فون 14 کی کم سے کم قیمت بھی گزشتہ برس کے ‘آئی فون منی’ کی قیمت سے 100 ڈالر زیادہ ہوگی۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہوگی۔آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 ڈالر ہوگی۔آئی فون پرو 999 ڈالر جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالر ہوگی۔