ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران توشہ خانہ کیس میں بھی وقت لینا چاہتے ہیں، محسن رانجھا

عمران توشہ خانہ کیس میں بھی وقت لینا چاہتے ہیں، محسن رانجھا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : توشہ خانہ پر ریفرنس داخل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان اس کیس میں بھی وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا اور بد دیانتی کی، وہ نہ صادق ہے نہ امین، جو 3500 روپے کا ٹی سیٹ نہیں بخش رہا، اسے جعلی صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا۔ادھرعمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ اثاثے جمع کرانے کے 120 دن کے اندر اعتراض دائر کرنا ہوتا ہے، اب تو کئی سال گزر گئے ہیں، اب ایکشن نہیں لیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سارے اثاثوں کی ادائیگی کی ہے، تحائف کو انکم ٹیکس ریٹرنز میں دکھایا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer