ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھوتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ
کیپشن: ٹینس سٹار نوواک جوکووچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربیئن ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی  ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے گھر کے برتن دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نوواک کی اہلیہ جیلینا  نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر شیئر کی ہے جس میں نوواک جوکووچ برتن دھونے کے لیے سِنک کے پاس کھڑے ہیں اور  پلیٹیں دھو کر ایک جانب رکھ رہے ہیں او رنوواک جوکووچ اپنی اہلیہ سے مقامی زبان میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

نوواک جوکووچ کو معلوم نہیں ہے کہ اُن کی اہلیہ یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہی ہیں جو کہ اُن کی اہلیہ کی جانب سے  بعد ازاں نوواک جوکو نووچ کے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا ہے۔