رکشہ سوار لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،4ملزموں کو شناخت کرلیا گیا

رکشہ سوار لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،4ملزموں کو شناخت کرلیا گیا
کیپشن: Rikshaw Harassment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور میں رکشہ سوار لڑکی سے بدسلوکی کا کیس،لڑکی نے چار ملزموں کو شناخت کرلیا۔لڑکی نے بتایا چاروں ملزموں نے رکشہ کا پیچھا کیا اوربار بار تنگ کرتے رہے۔
 تفصیلات کے مطابق  لاہور میں  چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ، متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 4 ملزمان کی شناخت کی ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا،

واضح رہے  لاہو میں14 اگست کو راوی روڑ پر رکشے میں سوار لڑکی  کی موٹرسایئکل سوار نے ویڈیو بناکروائرل کی جبکہ ان ملزمان  نے  غیراخلاقی حرکت کی، واقعہ کے بعد مقدمہ لاری اڈاہ تھانہ میں درج کیاجاچکا ہے،پولیس نے رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرنے اور ویڈیو بنانے والے کی شناخت کرلی۔

ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشعت پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع  کیا۔  10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے  کرتے ہے ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا۔