سکول جانیوالے طلباء کیلئے کتابچہ جاری

سکول جانیوالے طلباء کیلئے کتابچہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)آؤ چلیں سکول کورونا سے رہ کر محفوظ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے طلباء کو کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیراختیار کرنے کے لئے آگاہی کتابچہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں طلباء کو تمام حفاظتی تدابیر سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے آؤچلیں سکول کورونا سے رہ کرمحفوظ کےنام سےکتابچہ جاری کیا گیاہے۔ کتابچے میں بچوں کے لئے کورونا سے محفوظ رہنے کے متعلق تمام حفاظتی تدابیر کی آگاہی دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہناہےکہ کورونا کا خطرہ کم ہوگیا سکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔ کورونا ایک خطرناک وائرس ہے، بچاؤ  کے لئے اختیاط کی عادت اپنائیں۔

طلباء وطالبات کتاب میں دی ہدایات پرعمل کریں ۔ کورونا دنیا میں لاکھوں لوگوں کو لپیٹ میں لے چکا۔ کتابچے میں بچوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سانس لینے میں تکلیف، جسم میں درد، بخار، سردرد، کھانسی علامات ہیں۔ سکولزمیں دوستوں کے ساتھ 6 فٹ فاصلے پر بیٹھیں۔ ہاتھوں کو صابن سے 20 سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں۔ کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو کہنی یا رومال سے ڈھانپیں، دوران تعلیم ماسک پہنیں، لنچ گھر سے لے کر جائیں۔

بلاضرورت چیزوں اورسطحوں کو چھونے سے گریز کریں۔ ماسک ایک دوسرے سے ہرگز تبدیل نہ کریں۔ دوسروں کی چیزیں استعمال کرنے پر ہاتھ سینیٹائز کریں۔ سردرد، کھانسی کی شکایت پرفوراً ٹیچر کو بتائیں۔ جبکہ ان سب احتیاطی تدابیر کے حوالے سے والدین بچوں کو تربیت دیں.

واضح رہے کہ

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ گیا ہے، بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا،   کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer