مزنگ اوور ہیڈ برج پر افسوسناک واقعہ

مزنگ اوور ہیڈ برج پر افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) فیروز پور روڈ مزنگ کے علاقے میں اوور ہیڈ برج کی سیڑیوں پر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق مزنگ فیروزپور روڈ پر بنائے جانیوالے اوور ہیڈ برج پر تعمیراتی کام جاری تھا، انتظامیہ کی جانب سے بریج کو سرئیے لگا کر بند کردیا گیا تھا، نامعلوم نوجوان نے اوور ہیڈ برج پر جانے کی کوشش کی تو اسے کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی، متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔