سٹی 42: سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کرگئے
نذیر خان سواتی مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے ، وہ لاہور کے ڈپٹی میئر بھی رہے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10بجے نہرو پارک اسلامپورہ میں ادا کی جائیگی
نذیر خان سواتی کے انتقال کی خبر سن کر سوگوار ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔