سٹی 42: ملکی تاریخ میں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
صرافہ بازارمیں سونا مجموعی طور پر 9ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بائیس قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 91 ہزار 417 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 73 ہزار 625 روپے میں فروخت ہورہا ہے
دس گرام تولہ چاندی 5950 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔