سٹی 42: لاہورمیں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ۔رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 246 افراد قتل ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 7 واقعات رپورٹ، اقدام قتل کے 509 مقدمات درج کئے گئے
ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست رہا،سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوا۔
جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق جہاں قتل کی وارداتیں ہوئیں وہاں پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن 53 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، اورصدر ڈویژن قتل کی 52 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن قتل کے 50 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سٹی ڈویژن 40، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مختلف وجوہات پر 27 افراد قتل ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران قتل کے 24 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اقدام قتل کی وارداتوں کا ذکر کریں تو کینٹ ڈویژن 140 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 96 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا اورماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کے 94 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
صدر ڈویژن 90، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 56 مقدمات کا اندراج ہوا،سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران اقدام قتل کی 33 وارداتیں رپورٹ ہوئیں