ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر نے علی امین کو عہدے پر رکھنے یا ہٹائے جانے کے بیان کی تردید کر دی

بیرسٹر گوہر نے علی امین کو عہدے پر رکھنے یا ہٹائے جانے کے بیان کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کو عہدے پر رکھنے یا ہٹائے جانے کے بیان کی تردید کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں نے علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ،میں کسی بھی میڈیا ادارے کو کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ،میں نے علی امین کو ہٹانے کے لیے تقسیم یا سازش کا کوئی لفظ استعمال نہیں کیا ۔ 

 بیرسٹر گوہر نے مزیدکہا ہے کہ میرے نام سے منسوب غلط خبر چلائی جا رہی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔ 

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائےسلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دی۔ رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔