ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ۔

جنوبی افریقاکے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے دوران اظہر محمود ہیڈ کوچ ہوں گے اور نوید اکرم چیمہ  کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمان اسپن بولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔