ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی لائیو اسٹریمنگ جاری

چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی لائیو اسٹریمنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔

 جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

 بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔

 گزشتہ روز آئینی بینچ نے فریقین کو سننے کے بعد کیس کی سماعت کا لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا تھا۔

 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت 27 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔

 گزشتہ سماعت پر فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ درخواستوں کی لائیو اسٹریم کی بھی گزارش کی گئی تھی۔