ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے عہدے کیخلاف کیس ٹرانسفر

سی سی ڈی کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے عہدے کیخلاف کیس ٹرانسفر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ڈی کے قیام اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے عہدے کے خلاف کیس جسٹس شہرام سرور چوہدری کی کورٹ ٹرانسفر کردیا.

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ میاں شاہد محمود کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس کو جسٹس شہرام سرور چوہدری کی عدالت منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔درخواست گزار میاں شاہد محمود ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سی سی ڈی کا قیام قانون کے تقاضوں کے مطابق نہیں کیا گیا، اور ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو ایک ہی وقت میں دو اہم عہدے رکھنے کی اجازت دینا آئین اور پولیس آرڈر 2002 کی روح کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ “ایک ہی افسر کو بیک وقت دو انتظامی عہدے دینا اختیارات کے غلط استعمال اور گورننس کے اصولوں کے خلاف ہے۔”
درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، جسٹس شہرام سرور چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے دو عہدوں کے خلاف درخواست کی پہلے سماعت کرچکے ہیں ،
 

Ansa Awais

Content Writer