پولیس کی کارروائی، انعام کا لالچ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

پولیس کی کارروائی، انعام کا لالچ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کے دوران انعام کا لالچ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم آصف لاری اڈہ کے قریب کیری ڈبے پر الیکٹرانکس کا سامان لگاتا تھا۔ ملزم راہ گیروں کو انعام کا لالچ دیکر رقوم بٹورتا اور فرار ہو جاتا۔ ملزم نے چند روز قبل نوجوان امیر معاویہ سے بھی ساڑھے 16 ہزار کی رقم ہتھیائی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوسر باز سے نقدی، موبائل فون اور کیری ڈبہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔