اوچ شریف؛ اظہار یکجہتی ریلی، شرکاء کی اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سجاد حسین : اوچ شریف میں فلسطین کے حق میں شہریوں کی جانب سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء کے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے  لگائے۔ ریلی میں مذہبی رہنماوں ، تاجروں ، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

 ریلی میں موجود شرکاء کا کہنا ہے کہ اسرائیل معصوم نہتے  فلسطینیوں پر بمباری اور مظالم بند کرے۔ عالمی برادری امن کے قیام اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لئے کردار ادا کرے ۔  سید محمد شاہ جرار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ںیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے ۔  عمر خورشید سہمن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی ممکن ہے۔