سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی،  آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی،  آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد جمشید، محسن رضا، محمد حفیظ اور سوہان شاہ شامل ہیں۔ ملزم محمد حفیظ اور سوہان شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں، ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے، ملزمان نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے، جبکہ ملزم محمد جمشید اور محسن رضا نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان نے متاثرہ سے 17 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی۔ 

ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ  کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے۔