سکیورٹی خطرات، واٹس ایپ صارفین کو استعمال بند کرنے کا مشورہ

سکیورٹی خطرات، واٹس ایپ صارفین کو استعمال بند کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے صارفین کو واٹس ایپ میں موجود سکیورٹی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے استعمال ترک کرنے کا مشورہ دیدیا۔ 

ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف نے واٹس ایپ کو ” جاسوسی کا آلہ“ قرار دیتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ میٹا کی ملکیت اس میسجنگ ایپ کا استعال بند کردیں کیونکہ ہیکرز واٹس ایپ صارفین کے فون میں موجود ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ایپ کو تازہ ترین ورژن میں اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔

ٹیلی گرام کے بانی کا کہنا ہےکہ کوئی بھی ہیکر آپ کو ایک ویڈیو بھیج کر یا ویڈیو کال کرکے آپ کے فون کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انٹرنیٹ ماہرین نے واٹس ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرچکے ہیں، واٹس ایپ میں موجود خامیوں کی وجہ سے ہیکرز آپ کے پیغام میں تبدیلی اور آپ کو ہمیشہ کیلئے اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں۔