شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔

شیخوپورہ  کے گاوں میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاوں میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم ابتدائی طور پر مبینہ طور پر ذہنی مریض لگتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے  لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

چودھری پرویزالٰہی نےکہاکہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer