(ویب ڈیسک)بھولنے کی عادت مہنگی پڑ گئی، شاپنگ کے لئے بازار گئے میاں بیوی مشکلات کا شکار ، شوہر کافی پیتے پیتے بیوی کو بازار میں بھول کر دفترآگیا،غصے سے بھری بیوی نے پولیس رپورٹ درج کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق تیونس میں یک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا شوہر اسے بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس کی وجہ سے انہیں ذہنی پریشانی تو اٹھانی پڑی لیکن کافی دیر سڑک پرکھڑے رہنا کر انتظار کی کوفت بھی ان مقدر بنی۔ رپورٹ پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا تاہم شوہرکا کہنا تھا کہ خاتون خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر لگا دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہاـ
مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا نے کے بعد وہ کافی شاپ میں چلا گیا اسی دوران دفتر سے کال آنے پر وہ دفتر چلا گیا اور یہ بھول گیا کہ اہلیہ کو مارکیٹ میں چھوڑا ہےـ پولیس نے شوہر کی روداد سننے کے بعد ان کی اہلیہ کو انہیں معاف کرنے کی سفارش کی جس پر اہلیہ نے شکایت واپس لے لی۔