ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے شہباز شریف کو گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب

 عمران خان نے شہباز شریف کو گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہے کہ غداری کے پرچے بنانے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کی نااہلی پر بات نہ کی جائے، 83 پیسے بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاگیا،عوامی ایشوزسے توجہ ہٹانے کے لئے شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ شہبازشریف کواس لئے گرفتار کیا گیا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو سبوتاژ کیا جائے، عمران خان نے چیئرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کروایا۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا بیان سب کے سامنے ہے،الیکشن میں بشیر میمن کو شریف فیملی کیخلاف مقدمات بنانے کا کہا گیا، آج نیب پراسیکیوٹر کہتے ہیں کہ نواز شریف کے مفرور ہونے کا اعلان ڈھول بجا کر کیا جائے گا، کابینہ کے اندر آٹا اور چینی پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،اس سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer