وزیراعظم مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

وزیراعظم مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعظم مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، محکمہ لائیو سٹاک نے درخواست گزاروں کو 100 یونٹ بذریعہ قرعہ اندازی دے دیئے۔

ملکی معشیت میں بہتری کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مرغی پال اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت درخواست گزارو‍ں میں یونٹ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ٹاؤن ہال میں کیا گیا،   وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، درخواست گزاروں میں 100 یونٹ بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے۔

وزیر لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر یہ منصوبہ مستحق افراد کے لیے شروع کیا گیا، انہوں نےکہا کہ محکمہ لائیو سٹاک پر اگر توجہ دی جائے تو قوم کی قسمت بدلی جاسکتی ہے۔

مرغیاں حاصل کرنے والےشہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کی پرورش کریں گے اور انڈے فروخت کرکے آمدنی کا ذریعہ بنائیں گے۔

ڈائریکٹر پولٹری ڈاکٹر عمران کا کہنا تھاکہ یونٹ کی تمام ویکسینیشن مکمل ہیں، مر غیوں کو زیادہ گرمی اور شدید ٹھنڈ سے محفوظ رکھنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer