ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب ٹیم کا شہباز شریف سے انکوائری کیلئے رہائشگاہ جانے کا فیصلہ موخر

نیب ٹیم کا شہباز شریف سے انکوائری کیلئے رہائشگاہ جانے کا فیصلہ موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کی رہائشگاہ جانے کا پروگرام ایک بار پھر ملتوی، نیب ٹیم کی جانب سے سوالنامہ بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ تفتیش کیلئے جانے کے حوالےسے شہباز شریف کی ٹیم کو گزشتہ روز آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے تفتیش کا پروگرام دوسری بار ملتوی کیا گیا۔

شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوانے پر غور شروع کیا جا رہا ہے، شہبا ز شریف کیلئے7 سوالات پرمحیط سوالنامہ تیار کیا گیا ہے جو جلد ان کی رہائشگاہ ارسال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں تین بار طلب کیا گیا جبکہ وہ کمر میں تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer