ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سراء کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی، کیمپس پل پر احتجاج

خواجہ سراء کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی، کیمپس پل پر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیک مانگنے والے خواجہ سراوں کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیخلاف خواجہ سراء کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی، کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کو مکمل طور پر جام کر دیا۔

خواجہ سراء کیمپس پل پر بھیک مانگ رہے تھے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے انہیں حراست میں لے کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گداگری کرنے کی بنیاد پر پانچ خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ جس کے بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد کیمپس پل پر پہنچ گئی اور سٹی ٹریفک پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کیمپس پل کے چاروں اطراف میں ٹریفک کو بلاک کر دیا۔

  احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی جس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خواجہ سراؤں نے الزام عائد کیا کہ بھتہ نہ دینے پر خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ احتجاج کے دوران خواجہ سراؤں کے نمائندے صائمہ بٹ اور پولیس کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد کیمپس پل کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer