سیکرٹری پنجاب ریڈ کریسنٹ کے زیر صدارت صوبہ کے ضلعی سیکرٹریز کا اجلاس

سیکرٹری پنجاب ریڈ کریسنٹ کے زیر صدارت صوبہ کے ضلعی سیکرٹریز کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: سیکرٹری پنجاب ریڈ کریسنٹ ڈاکٹرشوکت علی کی زیرصدارت صوبہ بھر کے ضلعی سیکرٹریز کا اجلاس، ہلال احمر پنجاب کی ضلعی سطح پر سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا، فنڈزمیں شفافیت برقراررکھنے کے لیے آڈٹ کا طریقہ کارمزید سخت کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں سابق ڈپٹی کمشنر اینڈ ڈسٹرکٹ سیکرٹری فیصل آباد میاں کمال الدین، مینجر میڈیا اینڈ کمیونیکینشز علی رضا مختار اور ضلعی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہلال احمر کی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے اور فنڈز کے آڈٹ پر گفتگو  کی گئی۔

 سیکرٹری ہلا احمر پنجاب کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ہلال احمر کے فنڈزکے استعمال پر شکایات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔