ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ڈولفن سکواڈ نواں کوٹ کی بڑی کارروائی میں مردہ مرغی کا 100 کلو سے زائد گوشت برآمد کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان برگر اور شوارما پوائنٹس کو گوشت سپلائی کر رہے تھے۔ڈولفن ٹیم نے تعفن محسوس ہونے پر موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔

 مردہ گوشت مختلف بوریوں میں لپیٹ کر موٹرسائیکل پر چھپایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ اور بلال کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔