وقاص احمد:لاہورشہر کے مختلف علاقوں سے3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب 60 سالہ بزرگ مردہ حالت میں ملے، مل گاؤں کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا، جبکہ گڑھی شاہو کے مین بازار کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔