ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی: پولیس کی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والا میاں بیوی جوڑا گرفتار

مانگا منڈی: پولیس کی کارروائی، شراب سپلائی کرنے والا میاں بیوی جوڑا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص احمد:مانگا منڈی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد مسیح اور اس کی بیوی چندہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 120 بوتلیں امپورٹڈ شراب برآمد کی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر  کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 ایس پی صدر رانا حسین طاہر   نےشراب کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او مانگا منڈی آصف فرید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔