ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت 11 نومبر کو سماعت کیلئےمقرر

 یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت 11 نومبر کو سماعت کیلئےمقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت 11 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 11 نومبر کو ہوگی۔درخواست پر سماعت جسٹس فاروق حیدر کریں گے۔عدالت نے قبل ازیں نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

Ansa Awais

Content Writer