ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں صوبائی محکموں اورکمپنیوں کو ’’فنڈز کی خودمختاری‘‘ختم

پنجاب میں صوبائی محکموں اورکمپنیوں کو ’’فنڈز کی خودمختاری‘‘ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب میں صوبائی محکموں اور کمپنیوں کی فنڈز کی خودمختاری ختم کر دی گئی ہے اور تمام محکموں پر مالی نظم و ضبط کی نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

 نئی آسامی، الاؤنس یا گاڑی خریدنے سے قبل خزانہ سے اجازت اور رائے لینا لازم ہوگی۔ محکمہ خزانہ کی منظوری اور رائے کے بغیر کوئی مالی فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا۔ غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کے لیے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد ہوگا۔

 محکمے اپنی فنڈنگ سے بھی نئی پوسٹ نہیں بنا سکیں گے۔ خودمختار سرکاری محکموں میں بھی مالی فیصلوں پر مکمل کنٹرول خزانہ کے پاس ہوگا۔