آئی فون کے لالچ میں نوجوان کی ایسی حرکت، سب دنگ رہ گئے

 آئی فون ،نوجوان ، اغوا کا ڈرامہ ،سٹی42
کیپشن: A young man acting out his kidnapping,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آئی فون کے لالچ میں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو کراچی پولیس نے ڈھونڈ لیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان غفران نے آئی فون کے لالچ میں اغوا کا ڈرامہ رچایا اور نوجوان نے اپنی بہن کے نمبر پر ایک لاکھ روپے تاوان کا میسج بھیجا تاہم چند دن قبل تھانہ ایف بی ایریا میں نوجوان کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق اے وی سی سی کی ٹیم نے انسپکٹر سعید نیاز تھیم کی قیادت میں تحقیقات شروع کی اور اے وی سی سی کی ٹیم نے داتا دربار لاہور سے نوجوان غفران کو ڈھونڈ نکالا اور نوجوان نے اقرار جرم بھی کر لیا کہ آئی فون کے لالچ میں اس نے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔