شوبز کے بارے میں اداکارہ اشنا شاہ نےبڑا انکشاف کردیا

ushna shah
کیپشن: ushna shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ جو اپنے خیالات کا اظہار انتہائی بے باکی سے کرتی آئی ہیں، اس بار بھی انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھا دیا۔

انہوں نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے پردوں کے پیچھے کی کہانی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا میں آپ لوگوں کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔

جب کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو اسے ہٹانے کے لیے کوئی اُس سے کم قابل شخص کو سامنے لے آتے ہیں، ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر اوقات ہوتا ہے۔جیسا دِکھ رہا ہے ویسا کچھ نہیں، سب دھندلا ہے بلکہ صرف ذاتی تعلقات کی بات، پل بھر میں آپ کے خلاف پوری حکمت عملی تیار ہوجاتی ہے، سوچ سمجھ کر ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے، پھر ہر کوئی اس کی پیروی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’’ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ فراڈ کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری میں ہر چیز ہی فراڈ ہے۔ یہ ہر جگہ پھیل چکی ہے چاہے ٹی وی ہو یا فلمز، کوئی فلاحی کام ہو یا پھر کھیل، ہر جگہ صرف دھوکا دہی ہے اور اس کے تناسب میں سچائی نہ ہونے کے برابر ہے جو ک انتہائی افسوسناک اور مایوس کُن ہے‘‘۔

 اُشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئی ہیں لیکن ان کی صاف گو اندازِ بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ مایوس اور دلبرداشتہ ہیں۔