ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ایڈیلیڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح روہت شرما ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے جب گیند ان کے سیدھے ہاتھ پر لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان نے شدید تکلیف کے باعث ٹریننگ وہیں روک دی جب کہ ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے۔
And now Rohit Sharma has left the net without facing another ball and it doesn’t look very good unfortunately #T20WorldCup pic.twitter.com/9wXbqA8qJw
— Bharat Sundaresan (@beastieboy07) November 8, 2022
بعدازاں روہت نے نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور پھر وہ انجری کے خوف سے گراؤنڈ سے چلے گئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ سے سیمی فائنل جمعرات کو ہے جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بدھ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔