عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرادی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے عمران خا ن پر حملے کی ایف آئی اندراج کی رپورٹ جمع کرا دی،رپورٹ میں کہاہے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیاگیا ،مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس سٹیشن میں درج کیاگیا ہے ، رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مقدمے میں دفعہ 302 ،324 کیسات دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا تھا ۔