صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

Nepra jacks up power tariff
کیپشن: Nepra jacks up power tariff
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے عوام کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، ستمبر سے نومبر کے بجلی بلوں میں وصولی ہوگی، بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔