آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

Pak vs Aus tour
کیپشن: Pak vs Aus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا۔1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک راولپنڈی میں ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 28 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا ہے.چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ  آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہوں،  انہیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے۔

 چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer