ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروش خاتون ڈولفن کے ہتھے چڑھ گئی

منشیات فروش خاتون ڈولفن کے ہتھے چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری ) رائیونڈ میں ڈولفن فورس نے رکشہ سوار خاتون کو پکڑ کر لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی، ملزمہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن میاں راشد ہدایت کے مطابق ڈولفن فورس نے رائیونڈ کے قریب رکشہ سوار خاتون کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ خاتون کے بیگ سے لاکھوں مالیت کے منشیات کے چار پیکٹس برآمد ہوئے۔ 

ڈولفن اہلکاروں نے منشیات قبضہ میں لیکر ملزمہ کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ رائیونڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا یے کہ ملزمہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنا تھی۔     

Malik Sultan Awan

Content Writer