( رضوان نقوی ) کرکٹ سٹارز کے بعد شوبز سٹارز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے معروف اداکار نعمان اعجاز کا سال 2016 کا کھاتہ کھول لیا، دو کروڑ انچاس لاکھ روپے کے اثاثہ جات چھپانے پر کارروائی شروع کردی گئی۔
اثاثہ جات کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنے والے شوبز سٹار کی شامت آگئی، ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف اداکار نعمان اعجاز کا سال 2016 کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نعمان اعجاز نے 2 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات ایف بی آر پر ظاہر نہیں کئے تھے۔
ایف بی آر نے مختلف بینکوں سے اداکار نعمان اعجاز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ اداکار نعمان اعجاز کا کیس آرٹی او کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔