پنجاب پولیس کے رنگیلے نوجوان کے اداکاری کے جوہر...

پنجاب پولیس کے رنگیلے نوجوان کے اداکاری کے جوہر...
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) طویل ڈیوٹی، ذہنی تناؤ اور ذمہ داری کے بوجھ تلے دبے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تفریح کا نیا سامان مل گیا۔

 پنجاب کے رنگیلے پولیس اہلکار سوشل میڈیا  ایپ ٹک ٹاک کے دیوانے نکلے، پولیس کے سجیلے نوجوان نے طویل ڈیوٹی کے بعد ذہنی دباؤ سے جان چھڑانے کیلئے  ٹک ٹاک اپیلی کیشن پر جاکر پاکستانی اور بھارتی گانوں پر اداکاری کے خوب جوہر دکھائے اور بیٹھے بٹھائے مفت تفریح بھی حاصل کی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی  آپریشنز نےسوشل میڈیا پرپولیس اہلکارکاوردی میں اداکاری کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکوانکوائری کرکےرپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی پولیس اہلکارکووردی کاتقدس پامال نہیں کرنے دیں گے، ہر پولیس اہلکارکو وردی کے تقدس کاخاص خیال رکھنا چاہیئے

Sughra Afzal

Content Writer