ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملت پارک پولیس کی کارروائی، راہزنی اور چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

ملت پارک پولیس کی کارروائی، راہزنی اور چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ملت پارک پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل رکشہ چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاون سدرہ خان کے مطابق  ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے موٹر سائیکل رکشہ، نقدی، زیورات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں غلام عباس، مجاہد اور علی رضا شامل ہیں  ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔